News Views Events

جی سیون کا یوکرین کی مدد کے لئے روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی رقوم کے استعمال کی تفصیلات پر اتفاق

0

 

مقامی وقت کے مطابق 25 اکتوبر کو جی 7 رہنماؤں نے یوکرین کو 50 بلین امریکی ڈالر کے قرضوں کی تفصیلات پر اتفاق کیا جس میں منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کا ضمانت کے طور پر استعمال شامل ہے۔ جی سیون کے وزرائے خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرضے دوطرفہ قرضوں کے سلسلے پر مشتمل ہوں گے جو رواں سال یکم دسمبر سے شروع ہوں گے اور 2027 کے اختتام تک جاری رہیں گے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زخارووا نے 27 تاریخ کو کہا کہ یورپی یونین، امریکہ اور دیگر "شراکت داروں” نے مشترکہ طور پر یہ منصوبہ تیار کیا ہے، جس سے دنیا کا تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شراکت دار کے طور پر یورپی یونین پر باقی ماندہ اعتماد ختم ہوجائے گا، اور روس جلد ہی اس کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.