News Views Events

اسرائیلی قوانین کی منظوری کے "تباہ کن نتائج” ہوسکتے ہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی سے متعلق دو قوانین کی منظوری پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان قوانین کے نفاذ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی پناہ گزینوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔ انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت دیگر ذمہ داریوں کی پاسداری کرے، جنہیں قومی قانون سازی کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.