چینی صدر کی زیر صدارت "20 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے معائنے کے تیسرے دور پر جامع رپورٹ” کا جائزہ
چینی صدر کی زیر صدارت "20 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے معائنے کے تیسرے دور پر جامع رپورٹ” کا جائزہ
بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے "20 ویں سینٹرل کمیٹی کے معائنے کے تیسرے دور پر جامع رپورٹ” کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ معائنہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکزی اور ریاستی اداروں اور مرکزی مالیاتی اداروں کی پارٹی بلڈنگ کو مضبوط کیا گیا ہے اور مختلف امور میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں لیکن پھر بھی کچھ مسائل موجود ہیں۔
ضروری ہے کہ معائنے میں دریافت کیے گئے مسائل کو حل کیا جائے، معائنہ اور مسائل کے حل کو یکجا کیا جائے، اسے پارٹی میں کڑے احتساب کو فروغ دینے کے ساتھ یکجا کیا جائے، اسے قیادت کے گروپ اور عہدے داروں کے ساتھ یکجا کیا جائے، اسے روزمرہ کے کاموں میں ضم کیا جائے اور مسائل کے حل کے حقیقی اثر کے ساتھ اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
اجلاس میں انسداد بدعنوانی کی جدوجہد کی صورتحال کو سنجیدگی سے سمجھنے، پارٹی کے جامع اور سخت انتظام کو گہرائی سے فروغ دینے اور خود انقلاب کے جذبے کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔