News Views Events

چین، صنعتی اداروں کا مجموعی منافع  5 ٹریلین یوآن سے زائد ہونے کی وجوہات توجہ کا مرکز بن گئیں

0

چین، صنعتی اداروں کا مجموعی منافع  5 ٹریلین یوآن سے زائد ہونے کی وجوہات توجہ کا مرکز بن گئیں

بیجنگ : رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین میں  مقررہ  سائز سے  بالا صنعتی اداروں کے  مجموعی منافع نے  5 ٹریلین یوآن سے تجاوز  کیا ، ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 10.0 فیصد اضافہ ہوا، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ صنعتوں کا منافع مقررہ سائز سے بالا صنعتوں کے اوسط معیار سے 9.8 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا، جس سے مقررہ سائز سےبالا صنعتوں کے منافع میں 1.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

چین کےقومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے تحت میکرواکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی  ایسوسی ایٹ ریسرچر چن شی کا ماننا ہے کہ بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید کی پالیسی مؤثر طریقے سے صنعتی اداروں کی لاگت کو کم کر سکتی ہے اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتی ہے، جو اعلی درجے،  انٹیلجنٹ  اور  گرین انڈسٹری  کی سمت میں صنعت کی مسلسل ترقی کے لئے سازگار  ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  نئی قوت محرکہ کی صنعت کی تیز رفتار ترقی صنعتی اداروں کے منافع کی مسلسل بہتری کی بھرپور حمایت کرے گی.

صارفین کی اشیاء  کی  مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے منافع نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مستحکم نمو برقرار رکھی  ہے، جس سے صنعتی برآمدات کی ترقی اور غیر ملکی تجارت کے لئے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی توسیع   سے  فائدہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں  چین کی صنعتی برآمدی ترسیل کی قدر میں 4.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور برآمدات نے صنعتی ترقی میں اہم معاون کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.