News Views Events

چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ،ڈاکٹر امجد چیف آرگنائزر مقرر

ناراض ساتھیوں کو منانے، تنظیم سازی ،ونگز کو متحرک ، بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کریں،سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائیں، چوہدری شجاعت حسین کی ہدایات

0

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا مرکزی چیف آرگنائزر مقرر کر کے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا اور انہیں ملک بھر میں ناراض ساتھیوں کو منانے، تنظیم سازی ،ونگز کو متحرک ، بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کرنے کی ہدایت کر دی،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ بانی جماعت ہے اسے بھرپور انداز میں متحرک اور فعال کرنا ہر عہدے دار اور کارکن کی ذمہ داری ہے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہیں،تاکہ ملک میں سیاسی استحکام میں مدد ملے،سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے، انہوں نے امید ظاہر کی نومنتخب چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پارٹی کے پیغام،منشور اور پروگرام کو کارکنوں اور عام آدمی تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد کی بطور مرکزی چیف آرگنائزر تقرری سے پارٹی کو تقویت ملے گی، سیاسی جماعتیں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ملک میں پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے، نومنتخب مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پاکستان کی بانی جماعت کا بطور چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں،میں اپنی تقرری پر چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکرگزار ہوں میری کوشش ہوگی کہ میں چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں، انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ایک ٹیم بن کر چوہدری شجاعت حسین کے نظریہ اور رواداری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.