News Views Events

رواں سال چین نے 640.6 ارب یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، چینی وزارت تجارت

0

رواں سال چین نے 640.6 ارب یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر 2024 تک ملک بھر میں 42 ہزار 108 غیر ملکی سرمایہ کاری والے نئے ادارے قائم ہوئےاور 640.6 ارب یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے۔ صنعتوں کے لحاظ سے ، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال 77.12 بلین یوآن تک جا پہنچا ، جو ملک بھر میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال کا 12فیصد بنتا ہے اور یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ طبی سازوسامان اور آلات، پیشہ ورانہ اور تکنیکی خدمات، اور کمپیوٹر اور دفتری سازوسامان کی مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں بالترتیب 57.3 فیصد، 35.3 فیصد اور 29.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جرمنی اور سنگاپور کی جانب سے چین میں خالص سرمایہ کاری کے حجم میں بالترتیب 19.3فیصد اور 11.6فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.