برکس ممالک نے برکس شراکت داروں کی فہرست پر اتفاق کیا ہے، روسی صدر
کازان:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کازان برکس سمٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کازان برکس سمٹ میں 35 ممالک اور خطوں اور 6 بین الاقوامی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔ برکس سربراہ اجلاس میں وسیع پیمانے پر شرکت برکس تعاون کے میکانزم کے اختیار اور کردار کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شرکاء نے دیکھا کہ برکس تعاون کے میکانزم کی سب سے اہم خصوصیت باہمی احترام ہے۔ برکس تعاون کا طریقہ کار بند نہیں بلکہ یہ ان تمام ممالک کے لئے کھلا ہے جو اس کی اقدار کا اشتراک کرتے ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ برکس ممالک نے برکس پارٹنر ممالک کی فہرست پر اتفاق کیا ہے جسے ان ممالک کے برکس شراکت دار ملک کی حیثیت قبول کرنے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
پیوٹن نے کہا کہ برکس ممالک مالیاتی شعبے میں انٹر بینک تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کریں گے لیکن ان ممالک نے سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) کا متبادل نظام قائم نہیں کیا ،اس کے بجائے وہ موجودہ نظام کو ہی استعمال کر رہے ہیں۔