چین، ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میںمنعقد ہوگی
152 ممالک ، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں نمائش میں حصہ لیں گے
بیجنگ :چین کےریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے متعلقہ انچارج نے بتایا کہ ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو( سی آئی آئی ای) 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔اس سال کی سی آئی آئی ای کا موضوع "نیا دور، مشترکہ مستقبل” ہے، ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم بھی بیک وقت منعقد کیا جائے گا، جس میں مرکزی فورم اور 19 ذیلی فورمز شامل ہیں۔ایکسپو کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہیں ۔توقع ہے کہ اس بار نمائش کا علاقہ 420000 مربع میٹر سے تجاوز کرے گا ، اور 152 ممالک ، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں اور قومی انٹرپرائزز نمائش میں حصہ لیں گی۔ انٹرپرائز نمائش کا رقبہ 360000 مربع میٹر سے زیادہ ہوگا، جس میں 129 ممالک اور خطوں سے 3496 نمائش کنندگان شرکت کریں گے ۔ دنیا کے سر فہرست 500 اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 297 اس بار ایکسپو کا حصہ بننے جا رہے ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہو گا ۔