News Views Events

شمالی کوریا کی روس کی مدد کے لیے فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید

0

شمالی کوریا کی روس کی مدد کے لیے فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید

خبر رساں ادارے اے ایف پی اور یون ہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق 21 اکتوبر کو اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل مشن کے ایک اہلکار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 79 ویں جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں جاری اس خبر کہ شمالی کوریا نے روس کی مدد کے لیے فوج بھیجی ہے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد افواہ قراردیا ہے۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کوجنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اطلاع دی کہ شمالی کوریا نے 12 ہزار فوجیوں پر مشتمل 4 بریگیڈز کی خصوصی آپریشنز فورس کو روس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے کچھ فوجی اس ماہ کی 8 سے 13 تاریخ تک روسی بحریہ کے جہازوں کے ذریعے روس پہنچ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.