چین کی پی سی ٹی انٹرنیشنل پیٹنٹ ایپلی کیشنز مسلسل پانچ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر
چین کی پی سی ٹی انٹرنیشنل پیٹنٹ ایپلی کیشنز مسلسل پانچ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر
بیجنگ: چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن سے ملنے والی معلومات کے مطابق 2024 میں چین پیٹنٹ کوآپریشن ٹریٹی ( پی سی ٹی) میں شمولیت کی تیسویں سالگرہ منائے گا۔
پیٹنٹ کوآپریشن ٹریٹی (پی سی ٹی) دانشورانہ املاک کے شعبے میں اہم بین الاقوامی معاہدوں میں سے ایک ہے۔پی سی ٹی 1970 میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت کنٹریکٹ کرنے والے ممالک 158 ہیں۔ درخواست دہندگان کو ایک ہی وقت میں معاہدہ کرنے والے متعدد ممالک میں پیٹنٹ تحفظ حاصل کرنے کے لیے صرف ایک پی سی ٹی بین الاقوامی پیٹنٹ درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
1994 میں، چینی درخواست دہندگان نے پی سی ٹی کے ذریعے صرف 98 پیٹنٹ درخواستیں جمع کروائیں تھیں جب کہ 2023 تک یہ تعداد تقریباً 70,000 تھی، جو مسلسل پانچ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ قبول کردہ پی سی ٹی درخواستیں ، کل عالمی درخواستوں کا ایک چوتھائی سے زیادہ ہیں ۔