News Views Events

ایران کے خلاف اسرائیلی”خفیہ منصوبہ” لیک

0

ایران کے خلاف اسرائیلی”خفیہ منصوبہ” لیک

 

"مڈل ایسٹ آبزرور” نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 18 تاریخ کو ایک اطلاع جاری کی کہ اسرائیل ایران سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ تفصیلات میں دی گئیں دستاویزات میں اسرائیل کی طرف سے گولہ بارود کی نقل و حرکت اور فوجی مشقوں جیسی معلومات کا ذکر کیا گیا۔ 21 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ دفاع نے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں ۔

کچھ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ امریکہ نے راز افشا کرنے میں پہل کی یا اس کی اجازت دی ۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج اب بھی لبنان کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ 20 اکتوبر کی رات اسرائیلی ایئر فورس کے طیاروں نے لبنان میں ان درجنوں مقامات پر حملہ کیا جہاں فنڈز جمع تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ رقم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جاتی تھی ۔

21 تاریخ کو اسرائیلی فوج کے اسٹرائیک رینج کو لبنان سے شام تک بڑھا دیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.