News Views Events

اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2024 منظوری ، سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین

بطور وفاقی وزیر جس کام کی ابتداء کی ،میرے بیٹے سالک حسین نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔چوہدری شجاعت حسین

0

 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2024 منظوری سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔ بیس بیس سال سے زیرالتوا مقدمات ،پاکستان کے بار بار چکروں کی بجائے 90 روز میں مقدمات کا فیصلہ ہو گا،جس پر حکومت، چوہدری سالک حسین اور انکی وزارت مبارکباد کے مستحق ہیں

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اس پر قانون سازی کی ابتداء کی تھی مگر اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا، مجھے خوشی ہے کہ اب میرے بیٹے چوہدری سالک حسین نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس تاریخی قانون سازی سے خصوصی عدالت میں دائر مقدمات کا 90 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا بر وقت انصاف کی فراہمی کے زریعے سمندر پار مقيم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو پائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ۔ یہ ایکٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کی سہولت فراہم کرے گا بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید ذرائع، بشمول ای فائلنگ، کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے،جائیداد کی ٹرانسفر اور دیگر معاملات آن لائن ممکن حل ہو سکیں گے۔خصوصی عدالت پاکستان کے ہائی کمیشن، سفارت خانے یا قونصل خانے کے اہلکاروں کی نگرانی میں ویڈیو لنکس یا دیگر قانونی طور پر قابل قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے گی جس پر پاکستان آنا ضروری نہیں ہو گا۔چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ،معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ بجا طور پر پاکستان کا فخر ہیں انکے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ کا اولین ایجنڈا ہے

 

چوہدری سالک حسین کا سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل ایوانِ بالا سے منظور

Leave A Reply

Your email address will not be published.