News Views Events

گہری اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے، چینی صدر

نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دینا چاہیئے، شی

0

 

 

چین میں قومی اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زونز کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے سمپوزیم میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،چینی صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ قومی اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زونز کی تعمیر چین کے لئے اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ گزشتہ 40 سالوں میں ، قومی اقتصادی وتکنیکی ترقیاتی زونز نے کھلی معیشت کے نئے نظام کی تعمیر ، علاقائی مربوط ترقی اور اعلیٰ معیار کی صنعتی ترقی کے لئے مثبت خدمات سرانجام دی ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور اور نئے سفر میں قومی اقتصادی وتکنیکی ترقیاتی زونز کو اعلیٰ معیار کے کھلے پن کےذریعے گہری اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ صعنتوں کو اعلیٰ معیار، سبز اور ڈیجیٹل بنانا اور مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دینا چاہیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.