جی سیون وزرائے دفاع کے اجلاس میں لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
جی سیون وزرائے دفاع کے اجلاس میں لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
جی سیون کے وزرائے دفاع کا اجلاس اٹلی کے جنوبی شہر نیپلس میں منعقد ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں جاری مشترکہ بیان میں لبنان کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور لبنان میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے جی سیون کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد اٹلی کے وزیر دفاع کروسیٹو نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی، تمام قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا۔
اسی روز شہر نیپلس میں جی سیون کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی۔ شہر کے مرکز میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ دو ہزار سے زائد افراد نےپولیس کا ناکہ توڑ کر جنگ اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی مخالفت کے لئے اپنی آواز بلند کی۔