چین، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی کانفرنس 2024 کا ہانگ چو میں انعقاد
بیجنگ : انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی کی 2024 کی عالمی انٹلیکچوئل پراپرٹی کانفرنس چین کے شہر ہانگ چو میں شروع ہوئی۔
اتوار کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گو چھینگ نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا۔
زانگ گو چھینگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین نے حقوق املاک دانش کی قومی حکمت عملی پر گہرائی سے عمل درآمد کیا ہے اور احقوق املاک دانش کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین حقوق املاک دانش کے قانونی نظام ، انتظامی نظام ، پالیسی نظام اور قواعد و ضوابط کے نظام کی بہتری میں تیزی لائےگا اور حقوق املاک دانش کی حکمرانی کی صلاحیت اور معیار کو مسلسل بڑھائےگا تاکہ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر حقوق املاک دانش کے شعبے میں مزید عملی اور باہمی فائدہ مند تعاون کرنے اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی مرکزیت پر مبنی حقوق املاک دانش کے کثیر الجہتی نظام کا تحفظ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے نئے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ ممالک اور عوام مستفید ہوسکیں۔
موجودہ کانفرنس کا اہتمام چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی نے مل کر کیا ہے ، جس کا موضوع ہے "حقوق املاک دانش کا متوازن تحفظ اور اختراعی ترقی” ۔