News Views Events

برکس ممالک کی مشترکہ کرنسی لانا ابھی قبل از وقت ہے، پیوٹن

0

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں منعقدہ برکس بزنس فورم سے اپنی تقریر میں کہا کہ برکس ممالک عالمی اقتصادی ترقی کے اہم محرک بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں برکس ممالک کا حصہ اب جی سیون سے زیادہ ہے۔ 2024 میں برکس ممالک کی اوسط جی ڈی پی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو جی 7 کی 1.7 فیصد کی پیش گوئی اور عالمی اوسط 3.2 فیصد سے زیادہ ہے۔ مستقبل قریب میں برکس ممالک عالمی جی ڈی پی نمو کا اہم ذریعہ ہوں گے۔
اسی دن ماسکو میں روس اور دیگر برکس ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر پیوٹن نے کہا کہ روس برکس ممالک کے ساتھ سوئفٹ کی طرح کلیئرنگ سسٹم بنا رہا ہے۔ لیکن مشترکہ برکس کرنسی کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ برکس ممالک سرمایہ کاری میں ڈیجیٹل کرنسیوں کا استعمال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.