News Views Events

اقوام متحدہ میں 120 سے زائد مستقل مندوبین کی غزہ کے لیے یو این آر ڈبلیو اے کی مسلسل امداد کی حمایت

0

اقوام متحدہ میں 123 ممالک کے مستقل نمائندوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کو خبردار کیا گیا کہ وہ مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کام کو روکنے کے لیے مسودہ قانون منظور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس سے لاکھوں فلسطینی عوام کو مزید انسانی مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ میں اردن کے مستقل مندوب حمود نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے یو این آر ڈبلیو اے کی انسانی امداد علاقائی استحکام، پناہ گزینوں کی امید اور ان کے لیے ناگزیر لائف لائن ہے۔شرکت کرنے والے ممالک کی جانب سے وہ یو این آر ڈبلیو اے کی اپنے مینڈیٹ پر عمل درآمد اور خاص طور پر غزہ کی پٹی میں زندگیاں بچانے اور پناہ گزینوں کو ریلیف فراہم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.