News Views Events

خدمات کے شعبے میں چین کی تجارت کی تیز رفتار ترقی

0

بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں خدمات کے شعبے میں چین کی تجارت میں تیزی سے اضافہ جاری رہا، خدمات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے بیرونی ممالک کےلیے چینی ثقافت جیسی علم پر مبنی خدمات کی تجارت میں تیزی سے ترقی ہوئی۔
ستمبر کے وسط میں ، بیجنگ میں منعقد ہونے والے خدمات میں تجارت کے لئے چائنا کے بین الاقوامی میلے (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) نے 85 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو راغب کیا اور دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 450 سے زائد نے اس نمائش میں حصہ لیا۔
اس وقت سفری خدمات چین کی سروس ٹریڈ کا سب سے بڑا میدان بن گئی ہیں. وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک 17.254 ملین غیر ملکی چین میں داخل ہوئے جو پچھلے سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں 129.9 فیصد اضافہ ہے۔جہاں سرحد پار سفری خدمات زورو شور سے جاری ہیں وہیں چین کی ثقافتی مصنوعات بھی بیرونی ممالک میں مقبول ہو رہی ہیں جو دنیا کو چینی ثقافت کی انوکھی کشش دکھا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.