News Views Events

چینی کوسٹ گارڈ کے چین کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے جاپانی بحری جہاز کے خلاف کنٹرول کے اقدامات

0

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے بتایا کہ 15 اور 16 اکتوبر کو جاپانی ماہی گیری جہاز "سورومارو” غیر قانونی طور پر چین کے جزیرے دیاو یو کی سمندری حدود میں داخل ہوا ۔ چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے قانون کے مطابق اس کے خلاف ضروری کنٹرول کے اقدامات کیے اور اسے واپس بھگا دیا۔ جزیرے دیاو یو اور اس سے ملحقہ جزائر چین کا فطری علاقہ ہیں اور ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان پانیوں میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو بند کرے۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز قومی اقتدار اعلی، سلامتی اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق اپنے دائرہ اختیار میں پانیوں میں سمندری حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.