News Views Events

شمالی کوریا کی جانب سے اپنی جنوبی سرحد کو جنوبی کوریا سے ملانے والی سڑکیں اور ریلوے مکمل طور پر بند کر نے کی تصدیق

0

شمالی کوریا کی وزارت قومی دفاع کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا کے ساتھ منسلک سڑکوں اور ریلوے کے شمالی کوریا کے حصے کو دھماکوں کے ذریعے مکمل طور پر منقطع کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ ایک جائز اقدام ہے جو شمالی کوریا کے آئین کے تقاضوں کے عین مطابق ہے اور کوریا کو ایک مکمل طور پر دشمن ریاست کے طور پر نامزد کرنے ” اور دشمن قوتوں کی سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزیوں سے پیدا ہونے والے سنگین سیکیورٹی ماحول جس کے نتیجے میں جنگ چھڑنے کے دہانے پر ہے، کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی بند ہونے والی جنوبی سرحد کو مستقل طور پر ایک مضبوط قلعہ بنانے کے لیے اقدامات اختیار کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.