چین-یورپی یونین ٹیلنٹ فورم کا بیجنگ میں انعقاد،240سے زائد شرکاء کی شرکت
بیجنگ:15 اکتوبر کو 2024 چین-یورپی یونین ٹیلنٹ فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ 240 سے زائد شرکاء نے فورم میں شرکت کی جن میں چینی اور غیر ملکی اہم سیاستدان ، چین اور یورپ کے معروف اسکالرز، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان، نوبل انعام یافتہ افراد، ماہرین تعلیم اور دیگر شعبوں کے ماہرین شامل تھے، جنہوں نے سائنسی اور تکنیکی باصلاحیت افراد ، ثقافت، معیشت اور تجارت اور بین الاقوامی کھیلوں سمیت دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کی، تاکہ چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی میں باصلاحیت افراد کے کلیدی کردار پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور ٹیلنٹ کے شعبے میں دونوں فریقوں کے مابین تبادلے اور تعاون کو مزید گہرا کیا جاسکے۔
فورم میں ٹیلنٹ ریسرچ کے نتائج جیسے فیوچر گلوبل ورک فورس رپورٹ اور گلوبل اربن ٹیلنٹ کے حوالے سے انڈیکس رپورٹ 2024 بھی جاری کی گئی۔ 2024 چین-یورپی یونین ٹیلنٹ فورم میں چین اور یورپی یونین کے مابین عملی تعاون کو بڑھانے کے لئے متعدد چین-یورپی یونین ٹیلنٹ کے تبادلے اور تعاون کے منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ 2018 کے بعد سے چین -یورپی یونین ٹیلنٹ فورم کامیابی سے پانچ بار منعقد کیا گیا ہے اور یہ بتدریج چین اور یورپی یونین کے مابین ٹیلنٹ کے تبادلے اور تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے۔