News Views Events

ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ، پاکستان کے اختشام الحق نے چاندی کاتمغہ جیت لیا

فائنل میں ملائشیاء کے زبیر ایم ایس سے شکست دی، ملیحہ علی نے برونز میڈل اپنے نام کیا

0

 

کراچی۔ انڈونیشیا کے شہر ٹینگرنگ (Tangerang) میں جاری کھیلی جانے والی چھٹی ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں (-87 kg) کے فائنل میں ملایشیاء کے زبیر ایم ایس نے پاکستان کے اختشام الحق کو 5-7 اور 7-12 پوائنٹس کے فرق سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا اختشام الحق سلور میڈل کے حقدار ٹھرے اس قبل کھیلے سیمی فائنل میں اختشام الحق نے انڈونیشیا کے اظہر سلیم کیخلاف 13-10 اور10-0 سے کامیابی حاصل کی مردوں کی -68 ویٹ کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے کسانوو ازیات KASSANOV Izyat نے پاکستان کے ارباز خان کو2-1 شکست دیدی ارباز خان نے پہلے راؤنڈ میں 8-6 سے کامیابی حاصل کی تاہم کسانوو ازیات نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں 9-7 اور تیسرے راؤنڈ میں 7-19 سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا خواتین کی -73 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں میں کوریا کی شن جیونگین SHIN Jeongeun نے پاکستان کی ملیحہ علی کو 3-0 اور 4-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی خواتین کی -57 کیٹیگری میں فلپائن کی میک کین نکول Mc CANN Nicole نے پاکستان کی نورفاطمہ کیخلاف 3-5 اور 7-5 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.