News Views Events

اداکار اسد ملک نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

0

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاراسد ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اس دوران میزبان نے اداکار سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ ماشااللہ حسین نوجوان ہیں تو ابھی تک شادی کیوں نہیں کی جس کے جواب مین اس ملک نے مرزا غالب کا شعر سنایااور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا۔
ایک اور انٹرویو کے دوران جب اسد ملک سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی کے نام سے خوف آتا ہے اور تنہائی پسند انسان ہوں، کسی کے ساتھ اپنی تنہائی باٹنا پسند نہیں ہے پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو لیکن اب شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور جلد ہی اس کا اعلان کروں گا۔
خیال رہے کہ اسد ملک نے کنیز، دشت، شبِ آرزو کا عالم اور موت جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.