ادب اور فنون لطیفہ کو عوامی خدمت کے لیے ہونا چاہیئے، چینی صدر
بیجنگ:16 اکتوبر کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے تازہ شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی جانب سے 15 اکتوبر 2014 کو ادب اور فنون لطیفہ پر سمپوزیم میں کی گئی تقریر کو دوبارہ شائع کیا جائے گا۔
تقریر میں نشاندہی کی گئی کہ چینی قوم کے عظیم احیاء کے لئے ثقافتی نشو نما کی ضرورت ہے۔ ادب اور فنون لطیفہ کے اہم کردار کو بہت اہمیت دینی چاہیے۔ تاریخ اور حقیقت نے ثابت کیا ہے کہ چینی قوم مضبوط ثقافتی تخلیقی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہر اہم تاریخی موڑ پر ثقافت میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کو محسوس کر سکتی ہے، اور عوام اور قوم کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔تقریر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ادیبوں اور فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے عظیم عمل اور زمانے کےتقاضوں کو لکھیں اور ریکارڈ کریں۔
تقریر میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ادب اور آرٹ کو عوامی رائے کی عکاسی کرنی چاہئے اور اسے عوامی خدمت کے لئے ہونا چاہئے۔