چینی سرمایہ کار ایتھو پیا کی اقتصادی ترقی میں فعال کردار اداکر رہے ہیں،سرمایہ کاری کمیشن
عدیس ابابا (شِنہوا) چینی سرمایہ کار ایتھوپیا کی اقتصادی ترقی کے فروغ ، خاطر خواہ سرمائے کی فراہمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
ایتھوپیئن سرمایہ کاری کمیشن (ای آئی سی) کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں تقریباً 3 ہزار 309 چینی منصوبوں میں 8.5 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری گئی جس نے مشرقی افریقی ملک کے سماجی و اقتصادی اہداف میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ایتھوپیئن سرمایہ کاری کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ منصوبوں کی تعداد اور سرمائے کی آمد دونوں کے اعتبار سے چینی سرمایہ کاروں کی بڑھتی موجودگی نے ایتھوپیا کی اقتصادی ضروریات کو نمایاں توانائی مہیا کی ہے۔
ایتھوپیئن سرمایہ کاری کمیشن کے مطابق اس سرمایہ کاری سے حالیہ برسوں کے دوران ایتھوپیا میں 3 لاکھ 25 ہزار 400 سے زائد مستقل اور عارضی ملازمت کے مواقع پیدا ہوئے۔
ایتھوپیئن سرمایہ کاری کمیشن کے وفد نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع مشرقی صنعتی علاقے کا دورہ کیا۔
اس میں انہوں نے واضح کیا کہ اس علاقے میں 150 سے زائد کمپنیاں کام کررہی ہیں، جن میں سے 95 فیصد سے زیادہ چینی سرمایہ کار ہیں۔