News Views Events

چینی فوج کی جانب سے آبنائے تائیوان میں بڑے پیمانے پر فوجی مشق کا انعقاد

"تائیوان علیحدگی " کی اشتعال انگیزی رکنے تک چینی فوج کے جوابی اقدامات جاری رہیں گے، چینی میڈیا

0

 

بیجنگ (نیوز ڈیسک)
چائنیز پیپلز لبریشن آرمی نے "مشترکہ تلوار -2024 بی” مشق کا انعقاد کیا ، ہےجو "تائیوان علیحدگی ” پسند قوتوں کی اشتعال انگیزی کے خلاف ایک طاقتور عمل ہے، اور قومی خودمختاری اور قومی وحدت کی حفاظت کے لئے ایک جائز اور ضروری کارروائی ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
تائیوان کے علاقائی سربراہ لائی چھنگ دے کی جانب سے جان بوجھ کر چند روز قبل کی گئی ایک تقریر نے آبنائے تائیوان کی کشیدگی میں اضافہ کیا اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے "تائیوان علیحدگی ” کو "نظام کے لیے جدوجہد” کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔ درحقیقت انہوں نے چند افراد کے خیالات کو تائیوان کی اکثریتی رائے پر زبردستی تھوپنے کی کوشش کی اور رائے عامہ کو دبایا جو سراسر جمہوریت کے خلاف ہے ۔ ان کے منہ سے نام نہاد "جمہوریت” کا لفظ اصل میں”تائیوان علیحدگی ” کی کوششوں کی مدد ہے ۔
پی ایل اے کی جانب سے آبنائے تائیوان میں بڑے پیمانے پر فوجی مشق کا انعقاد ایک خودمختار ریاست کی جانب سے علیحدگی پسند کارروائیوں کی سرکوبی اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک منصفانہ اقدام ہے، جس کی قانونی بنیاد بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ پی ایل اے کی موجودہ فوجی مشق کا ہدف تائیوان کے ہم وطنوں کی بجائے "تائیوان علیحدگی ” پسند قوتیں ہے۔امن، ترقی، دو طرفہ تبادلے اور تعاون آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کی مشترکہ امنگیں ہیں۔ جب تک "تائیوان علیحدگی ” کی اشتعال انگیزی نہیں رکے گی، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پی ایل اے کے جوابی اقدامات بھی جاری رہیں گے ۔ لائی چھنگ دے سمیت تمام افراد جتنے زیادہ اشتعال انگیز ہوں گے، ان کی گردنوں میں پھندا اتنا ہی سخت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.