News Views Events

ٹارگٹڈ پالیسیوں کی بدولت چین کی معیشت اعلی معیار کی ترقی کی تیز رفتار راہ پر گامزن

0

بیجنگ :مقامی قرضوں کا حل ، ریل اسٹیٹ  مارکیٹ کی مستحکم ترقی کے لئے  مدد کی فراہمی، لوگوں کے ذریعہ معاش کے تحفظ پر مزید زور اور بڑے سرکاری بینکوں کے سرمائے  میں اضافے کی حمایت، وغیرہ وغیرہ۔  چین کی وزارت خزانہ نے  ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام  پریس کانفرنس میں   مالیاتی پالیسیوں کے نئے پیکیج کا اعلان کیا۔

اس سال ستمبر کے اواخر سے چین کے مرکزی بینک ، چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن ، قومی محکمہ برائے مالیاتی  نگرانی اور قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کی جانب سے  حالیہ معاشی  پالیسیوں  کے مسلسل اجراء کے بعد  چین نے ایک بار پھر اپنے  اقتصادی آپریشن میں موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ٹارگٹڈ حکمت عملی کا نفاذ کیا ،جو  چین کی موجودہ صورتحال اور  طویل مدتی ترقی دونوں کے لئے فائدہ مند ہے.اعلان کردہ مالی پالیسیوں کو دیکھ کر یہ پتہ چلتا ہے کہ  ہر سال نئے خصوصی قرضوں کی حد میں اضافے کے بندوبست کے علاوہ، چین کی وزارت خزانہ حالیہ برسوں میں قرضوں میں کمی کا سب سے بڑا اقدام متعارف کرائے گی، یعنی  ایک وقت میں بڑے پیمانے پر قرضوں کی حد میں اضافہ کرےگی  تاکہ مقامی پوشیدہ قرضوں کی صورت حال کو  تبدیل کیا جائے۔ مشکل انتظام اور اعلی مالیاتی  لاگت پر مبنی  پوشیدہ قرضوں کو  چین کی  مقامی حکومتوں کے کم سود والے طویل مدتی بانڈز میں تبدیل کرنے سے چین کے مختلف علاقوں کے مقامی قرضوں کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کیا جائےگا اور مقامی قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو بڑی حد تک کم کیا جائےگا ، جس کے نتیجے میں مقامی حکومتیں  معاشی ترقی کے لئے مزید وسائل دریافت کریں گی اور کاروباری اداروں کے اعتماد  میں اضافہ ہو گا۔

چین کے وزیر خزانہ لائن فوآن  نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں مرکزی حکومت مقامی حکومتوں کو 10 ٹریلین یوآن سے زائد ٹرانسفر پےمنٹ  کا انتظام کرے گی ، جس میں زیادہ تر فنڈز مقامی مالی وسائل کوبڑھانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ مالی اخراجات کی ضروریات کو یقینی بنانے کے لئے بجٹ ایڈجسٹمنٹ فنڈ جیسے فنڈز کے استعمال کے لئے مقامی حکومتوں کی رہنمائی کی جائےگی۔ مرکزی حکومت کی نئی  پالیسیوں نے بلاشبہ تمام علاقوں کو ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی حفاظت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی ترقی کی حمایت اور فروغ کے حوالے سے چین کے مرکزی بینک  کی جانب سے شروع کیے گئے 300 ارب یوآن کے سستے مکانات کے دوبارہ قرضوں کی بنیاد پر،   مالیاتی پالیسیوں کے نئے پیکیج  میں بیکار اسٹاک اراضی کے بہتر استعمال اور اسٹاک کمرشل ہاؤسنگ کے حصول میں مدد کے لیے خصوصی بانڈ کے فنڈز متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے بیکار اسٹاک اراضی کے استعمال اور موجودہ کمرشل ہاؤسنگ کی ڈی سٹاکنگ  میں تیزی آئےگی، سستی ہاؤسنگ کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی متوازن ترقی کو فروغ ملے گا۔

اس کے علاوہ، چین کی وزارت خزانہ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ وہ متعلقہ ٹیکس پالیسیوں کو ایڈجسٹ اور بہتر کرنے، اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے پر غور کر رہی ہے.لوگوں کے ذریعہ معاش کے تحفظ  کو مضبوط بنانا  مالیاتی پالیسیوں کا بنیادی کام ہے اور ان پالیسیوں کے موجودہ دور کا ایک اہم پہلو بھی ہے۔ 2024 میں چین ریٹائر ہونے والے افراد کی پنشن میں مجموعی طور پر  تقریباً 3 فیصد اضافہ کرے گا جو تاریخ میں سب سےبڑا اضافہ ہے۔ نچلی سطح پر  لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش، تنخواہ اور آپریشن کو احسن طریقے سے یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ  مرکزی حکومت نے طلباء کے لئے مزید بہتر حمایت کا اعلان کیا ہے، چاہے وہ قومی اسکالرشپس کی تعداد کو دوگنا کرنا ہو یا اسکالرشپس اور قومی گرانٹ کے معیار کو بڑھانا ہو، وغیرہ، یہ سب تعلیمی مساوات کو مسلسل فروغ دینے،  تمام طلباء کےلئے مالی امداد کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھنے کے حوالے سے چین کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔بڑے  قومی کمرشل بینک حقیقی معیشت کی خدمت کرنے والی اہم قوت ہیں اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بنیادی ضمانت  ہیں۔ چین کے قومی محکمہ برائے مالیاتی  نگرانی کی جانب سے  حال ہی میں اس اعلان کے بعد  کہ "مرکزی حکومت چھ بڑے کمرشل بینکوں کے بنیادی ٹیئر 1 سرمائے میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے” ،   مارکیٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ وزارت خزانہ اس سلسلے میں کارروائی کرے گی۔ اس بار مرکزی حکومت نے بڑے  قومی ملکیتی کمرشل بینکوں کی مدد کے لئے خصوصی ٹریژری بانڈز کے اجراء کا اعلان کیا ہے تاکہ بنیادی ٹیئر 1 سرمائے کو دوبارہ مستحکم کیا جاسکے ، جس سے بڑے قومی ملکیتی کمرشل بینکوں کی آپریٹنگ صلاحیت اور منافع میں مؤثر طریقے سے اضافہ ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق متعلقہ کام شروع کر دیا گیا ہے اور وزارت خزانہ بینکوں کی جانب سے سرمائے میں اضافے کے لیے مخصوص منصوبے کی منتظر ہے۔درحقیقت رواں سال کے آغاز سے ہی چین  اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے کے لئے بڑی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اقتصادی آپریشن میں مستحکم ترقی ہو رہی ہے، کلیدی شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور حل میں   پیش رفت  ہوئی ہے، اور اعلی معیار کی ترقی کو صحیح معنوں میں فروغ مل رہا ہے۔

ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے موزوں ممالک  کے دائرہ کار کو مسلسل بڑھانے سے لے کر متعدد محکموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارفی اشیاء کی تجارت شروع کرنے تک، پھر کیپٹل مارکیٹ کو فروغ دینے کے لئے ساختی مانیٹری پالیسی ٹولز تیار کرنے نیز  مالی پالیسیوں کے موجودہ دور کے اعلان  اور  آئندہ اضافی  پالیسیوں کی گنجائش  کو واضح کرنے تک، چین  اپنی معاشی کاکردگی میں رونما ہونے والے  نئے حالات اور مسائل  کے پیش نظر  اہم شعبوں پر زور دیتے ہوئے اپنے پالیسی اقدامات کی پائیداری اور تاثیر کو فعال طور پر مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔پالیسی اقدامات کے سلسلے کے اجراء  سے  کھلے پن کے ذریعے اصلاحات اور ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کے  پختہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ چین کی اقتصادی لچک اور اعلی صلاحیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی  آئےگی ۔مارکیٹ کی توقعات میں مسلسل بہتری کے ساتھ ، چین کو  رواں سال کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے اور چین کی معیشت کو اعلی معیار کی ترقی کی تیز رفتار راہ پر گامزن ہونے  کے لئے پورا اعتماد اور صلاحیت حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.