امریکہ اسرائیل میں "تھاڈ ” اینٹی میزائل سسٹم نصب کرے گا
امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل میں” تھاڈ "اینٹی میزائل سسٹم تعینات کرے گا اور متعلقہ کارروائیوں کے لئے امریکی فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجے گا تاکہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے۔ اسی روز امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکاروں اور ان کے مراکز کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے ، امن دستوں پر حملے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جو جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 13 تاریخ کو اسرائیلی دفاعی افواج کی بکتر بند گاڑیوں نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے احاطے کے داخلی دروازے کو توڑ ا۔گزشتہ چند دنوں میں لبنان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں متعدد امن فوجی زخمی ہوئے ہیں۔