News Views Events

چین، پی ایل اے کے ایسٹرن تھیٹر کی جانب سے فوجی مشق کا انعقاد

مشق میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، راکٹ فورس اور دیگر کی شرکت

0

بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے بتایا کہ چائنا کوسٹ گارڈ نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں قانون کے نفاذ کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر گشت کیا۔
یہ کارروائی قانون کے مطابق تائیوان جزیرے کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک چین کے اصول کے مطابق ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے بتایا کہ ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے شمالی ، جنوبی اور مشرقی حصوں میں "مشترکہ تلوار 2024 بی” مشق کو انجام دینے کے لیے آرمی، نیوی، ایئر فورس، راکٹ فورس اور تھیٹر کی دیگر فورسز کا اہتمام کیا۔مختلف افواج پر مشتمل اس مشترکہ مشق میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کی گشت، اہم بندرگاہوں اور علاقوں کو کنٹرول کرنے، سمندر اور زمین پر حملہ کرنے اور جامع کنٹرول جیسے پہلووں پر توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ "تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں” کےعلیحدگی کے حصول کے خلاف ایک طاقتور عمل ہے، اور قومی خودمختاری اور قومی وحدت کے دفاع کے لئے ایک جائز اور ضروری کارروائی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.