News Views Events

چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنےآ گیا

0

اسلام آباد:چینی وزیراعظم 14سے 17اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم لی چھیانگ کے ہمراہ وزارت خارجہ ، تجارت،نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے اعلئ افسران اور وزرا شامل ہو ں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے جہاں وہ پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں بشمول اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔
دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کریں گے اور پارلیمانی رہنماؤں اور پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم لی کیانگ کا دورہ ، پاکستان اور چین کی جانب سے "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کی اہمیت کا اظہار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.