News Views Events

پی ٹی آئی احتجاج کی کال موخر کرے، لیاقت بلوچ

0

لاہور(نیوزڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) احتجاج کی کال موخر کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان میں منعقد ہونا حکومت یا پارٹی نہیں پوری قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پی ٹی آئی احتجاج کی کال موخرکرے۔ حکومت عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مانے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا فیصلہ حکومت کا ہے تو اس نے کوئی تیاری نہیں کی۔ ۔سعودی عرب کا اقتصادی وفد پاکستان سے مضبوط دوستی کا پیغام ہے۔ ۔کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ملک دشمن حملہ ہے۔ پاکستان کے عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.