قبرص چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے ،قبرص کی پارلیمنٹ کی اسپیکر
قبرص کی پارلیمنٹ کی اسپیکر دیمتریو نے ایک وفد کی قیادت میں 8 سے 13 اکتوبر تک چین کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس دورے سے انہیں چین کی ترقی کا احساس ہوا اور وہ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور قبرص کی ترقی کی سطح کو مسلسل بہتر کیا جائے گا ۔
چین کے اس دورے کے دوران،انہوں نے بیجنگ اور شینز ین کا دورہ کیا جہاں وہ چین کی تیز رفتار ترقی، خاص طور پر جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی سے بہت متاثر ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ 1971 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہمارے چین کے ساتھ دوستانہ اور مضبوط تعلقات رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور بڑھانا ہے۔ 2019 میں، چین اور قبرص نے مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی اٹیو کی تعمیر میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعاون پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور اپنے عملی تعاون کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا۔ 2023 میں دونوں ممالک کا دو طرفہ تجارتی حجم 1 بلین امریکی ڈالر کے قریب رہا ہے۔ قبرص اس وقت قومی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل اور گرین ٹرانسفارمیشن پر توجہ دے رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔