ایتھوپیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ،چینی صدر
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے ایتھوپیا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر تائے اتسک سیلاسی کو 12 اکتوبر کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ایتھوپیا کے تعلقات نے ہمہ جہت انداز میں تیزی سے فروغ پایا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مزید گہرا ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔
صدر شی نے کہا کہ وہ چین ایتھوپیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر تائے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین افریقہ تعاون فورم 2024 کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج کی روشنی میں چین ایتھوپیا کے عوام کے فائدے کے لئے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے نتائج حاصل کرنا جاری رکھا جا سکے ۔