News Views Events

پیانگ یانگ میں دراندازی کے لیے جنوبی کوریا کی جانب سے ڈرونز کا استعمال ناقابل معافی ہے،شمالی کوریا

0

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے 3، 9 اور 10 اکتوبر کو پیانگ یانگ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور شمالی کوریا کے خلاف متعدد پمفلٹ تقسیم کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال ایک بڑی اشتعال انگیزی تھی جسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے الٹی میٹم کے ساتھ جنوبی کوریا کو سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ جنوبی کوریا کو فوری طور پر ایسی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اشتعال انگیزیوں کو روکنا چاہئے جو دونوں فریقوں کے درمیان مسلح تصادم اور یہاں تک کہ جنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔ شمالی کوریا کے حملے کے تمام ذرائع ہمہ وقت استعمال کے لئے تیار ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر جنوبی کوریا شمالی کوریا کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کے لیے ڈرونز کا استعمال کرتا ہے تو شمالی کوریا کی جانب سے دوسری وارننگ نہیں دی جائے گی اور وہ فوری کارروائی کرے گا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز نے اسی روز ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف ڈرونز کا استعمال نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.