چین نے پاکستان میں میڈیسن ایلو ویرا کی کاشت شروع کر دی
لاہور (نیوز ڈیسک) چین نے پاکستان میں میڈیسن ایلو ویرا کی کاشت شروع کر دی ،آئندہ پنجاب میں 1000 ایکڑ رقبے پر میڈ یسن ایلوویرا کی کاشت کی جائے گی ، ایلو ویرا کو چین برآمد کیا جائے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق پنجاب کے سرسبز و شاداب کھیتوں میں ایلوویرا کے پودوں کی قطاریں گرم دھوپ میں پھل پھول رہی ہیں۔ چینی کمپنی ہان گینگ ٹریڈ اینڈ یوآن ہوا انڈسٹریل نے احتیاط سے ایسے آزمائشی بنیادوں پرکاشت کیا ہے، ، یہ کمپنی طبی سپلائی چین میں مہارت رکھتی ہے، ایلوویرا کی آزمائشی کاشت مثبت نتائج دے رہی ہے، اس سے بڑے پیمانے پر کاشت کاری کے منصوبے کے لئے اسٹیج تیار ہو رہا ہے۔ کمپنی پنجاب میں 1000 ایکڑ رقبے پر میڈ یسن ایلوویرا کی کاشت اور اسے چین کو برآمد کرے گی تاکہ ہربل پودوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ گوادر پرو کے مطابق اس اقدام کی قیادت کرنے والے ہان گینگ ٹریڈ اینڈ یوآن ہوا انڈسٹریل کے سی ای او اینڈی لیاو نے بتایا کہ کمپنی پہلے ہی پنجاب میں تجرباتی کاشت کر چکی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں 5 ایکڑ رقبے پر مشتمل ایلوویرا کا ٹیسٹ پلاٹ لگایا گیا تھا جس کے ابتدائی نتائج انتہائی مثبت آئے ہیں۔ لیاو نے کہا ہم اپنی تجرباتی کاشت کاری کے نتائج سے خوش ہیں،ہمیں یقین ہے کہ مقامی کسانوں اور حکومت کی مدد اور تعاون کے ساتھ ہم کامیابی سے اپنے آپریشنز کو بڑھا سکتے ہیں اور چین کو اعلی معیار کا میڈیسن ایلوویرا برآمد کرسکتے ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لئے مقامی زرعی ماہرین اور حکام کے ساتھ کام کر ر ہے ہیں ۔ اس میں پنجاب کی آب و ہوا اور زمین کے مطابق ایلو کی بہترین اقسام کی نشاندہی کرنا، مقامی کاشتکاروں کو علم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار اور اخلاقی کاشتکاری کے طریقوں کو یقینی بنانا شامل ہے۔
گوادر پرو کے مطابق چین، جو اپنی مضبوط دواسازی اور صحت کی دیکھ بھال کی صنعتوں کے لئے جانا جاتا ہے، اعلی معیار کے میڈیسن ایلو ویرا کی کافی مانگ ہے۔ایلوٹریڈ امریکہ ایل ایل سی کے منیجر روبن ڈینیل اوارو کے مطابق، چین میں ایلو ویرا مارکیٹ میں حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی خصوصیت صارفین کی بڑھتی ہوئی بنیاد اور بڑھتی ہوئی مصنوعات کے تنوع کی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، چین میں ایلو ویرا کی مصنوعات کے لئے مارکیٹ کا حجم تقریبا 1.2 بلین امریکی ڈالر ہے، جس میں پچھلے پانچ سالوں میں کمپانڈ سالانہ ترقی کی شرح (سی اے جی آر) 7 فیصد ہے۔