تائیوان کبھی بھی ایک الگ ملک نہیں بن سکتا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان انتظامیہ کے سربراہ لائی چھنگ ڈےکے بیان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی ” کے بارے میں لائی چھنگ ڈے کا غلط بیان اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین ہے، اور اس رجحان کو روکا نہیں جا سکتا کہ چین بالآخر لازمی طور پر دوبارہ وحدت حاصل کرے گا۔
دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے. ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی برادری کا عالمگیر اتفاق ہے۔ تائیوان کبھی ایک الگ ملک نہیں رہا ہے اور نہ ہی کبھی ایک الگ ملک بن سکتا ہے، اور اسے کوئی نام نہاد "خودمختاری” حاصل نہیں ہے. چین تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے ،کسی بھی شکل میں اور کسی بھی بہانے سے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔