اسرائیل کی جوابی کارروائی کی صورت میں ایران درجنوں اسرائیلی اقتصادی، فوجی اور سکیورٹی مراکز پر حملہ کرے گا، ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب
تہران:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرانچیف کے مشیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران درجنوں اسرائیلی سکیورٹی، فوجی اور اقتصادی مراکز پر حملہ کرے گا۔ اسی دن ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ ایران اسرائیل کے کسی بھی حملے کا جواب دے گا اور ایران کے پاس طاقت سے جواب دینے کی کافی صلاحیت ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے 9 تاریخ کو ایک سینئر ایرانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے خلیجی عرب ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ اگر خلیجی عرب ممالک اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود یا فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو یہ "ناقابل قبول” ہو گا۔ ایران ایسے کسی بھی اقدام کا جواب دے گا۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس صبح اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور امریکی نائب صدر کمالا ہیرس بھی بات چیت میں شریک تھیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے رہنماؤں نے آئندہ دنوں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کردہ صورت حال واضح کرتی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ابھی تک اس بات پر متفق نظر نہیں آتے کہ اسرائیل کو ایرانی حملے کا کیا جواب دینا چاہیے۔