News Views Events

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخواہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،
خیبرپختونخواہ حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس عامر نے سماعت کی ۔
وکیل سی ڈی اے نے موقف اپنایا کہ غیر قانون کنسٹریکشن ہوئی ، کچھ واجبات بھی باقی ہیں ، 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا ،
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں ڈی سیل کرنے کا آرڈر کروں گا ،
عدالت نے سی ڈی اے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کر سکتے ہیں ، اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے ، اس طرح نا کریں کہ لگے آپ کسی ٹارگٹ کر رہے ہیں ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے وکیل کو حکم دیا کہ آج ہی آرڈر پاس کر دوں گا آپ ڈی سیل کر دیں ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.