News Views Events

مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری نے حکومت کو آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا حل بتا دیا

0

 

 

برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے  سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ممالک میں بسنے والوں کے مسائل اور انکے حل پر سنجیدگی سے توجہ دے۔ ہم بیرون ملک پاکستانی ملک کے اندر رہنے والے پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ھیں اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا  گو رہتے ہیں اور عملی طور پر کثیر تعداد میں زرمبادلہ بھی ملک بھیجتے ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ھے ھر مشکل گھڑی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے پیارے وقت کا ھمیشہ ساتھ دیا ھے اور ڈیفالٹ ھونے سے بچانے میں اھم کردار ادا کیا۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے  کہا بیرون ملک پاکستانیوں میں ملکی حالات کے بارے بڑی بے چینی پائی جاتی  ھے۔

انھوں نے آئے ھوئے صحافیوں اور مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والوں آئے ھوے پاکستانیوں سے مخاطب ھوتے ھوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی لازوال صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جانا چاہیے جو ملک کے لئے بیش بہا سرمایہ ھیں جو کہ ملک کی معیشت کے علاوہ دوسرے شعبوں میں بھی ملک پاکستان کی خدمت کرنے کے لئے تیار ھیں،

بات اس امر کی ھے حکومت پاکستان ہاتھ بڑھائے اور  بیرون ممالک میں بسنے والے لاکھوں محب وطن پاکستانیوں پر شفقت کا ہاتھ رکھے  تو اسطرح ملک مہنگائی کے گرداب سے نکل سکتا ھے ، اور آئی ایم ایف   سے چھٹکارا بھی حاصل کر سکتا ھے۔

انہوں مزید کہا کہ ملک کی ترقی اس سے  مشروط ھے کے ملک میں تمام ادارے آئینی حدود میں رھیں اور ایک دوسرے کا احترام کریں اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی دیں۔

ملک ھے تو ھم ھیں ملک ھے تو سیاست ھے ۔

آخر میں آئے ھوئے مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی اور ملک کے امن و سلامتی کے لئے دعائے خیر مانگںی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.