چین جاپان تعلقات میں نئی پیش رفت کے منتظر ہیں، چینی وزیر خارجہ
چین جاپان تعلقات میں نئی پیش رفت کے منتظر ہیں، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ: سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جاپان کے نئے منتخب وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
تاکیشی ایوایا نے کہا کہ جاپان کی نئی کابینہ جاپان اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو بھرپور انداز میں فروغ دینے کی خواہاں ہے اور تعمیری اور مستحکم دوطرفہ تعلقات کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔ جاپان کی نئی کابینہ بات چیت اور سفارتکاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین جاپان کی نئی کابینہ اور وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا کی جانب سے مثبت پیش رفت کے اشارے کو سراہتا ہے۔ ہم نئی کابینہ میں ایک نئی فضا اور چین جاپان تعلقات میں نئی پیش رفت کے منتظر ہیں۔