News Views Events

اینڈی فلاور کی آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ پر گہری نگاہ

0

 

دبئی : جب مقصد کھیلوں میں ترقی کرنا ہے تو صحیح ٹیلنٹ اور مناسب عمر میں انتخاب کے منصوبے اہمیت اختیار کرجاتے ہیں زمبابوے کے لیجنڈ اینڈی فلاور کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے کھیل کا وقت بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کے لیے آئی ایل ٹی 20 جیسے اعلیٰ سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس سے بہتر کوئی اور نہیں ہے۔

سابق لیجنڈری وکٹ کیپر بلے باز اور گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ کی رائے میں آئی ایل ٹی 20 متحدہ عرب امارات کی کرکٹ کو تبدیل کرنے میں مدد دے سکتا ہے تاہم آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 بھی اتنی اہمیت ہی رکھتا ہے۔
فلاور آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے ایکشن پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں جو اس وقت آئی سی سی اکیڈمی اوول ون میں کھیلا جارہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ مقابلہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے 6 اسکواڈوں میں باقی 12 کھلاڑیوں کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ فلاور امارات کے جن کھلاڑیوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں ان میں ایان خان، زوہیب زبیر، جنید صدیقی، محمد وسیم شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.