News Views Events

پاکستان میں چینی قونصل خانوں کا پاکستان سے چینی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ

0

پاکستان کے شہر لاہور میں چینی قونصل خانے کے قائم مقام قونصل جنرل چھاو کھہ نے پنجاب صوبائی پولیس کے انسپکٹر جنرل عثمان انور سے سیکیورٹی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
چھاو کھہ نے 6 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پاکستان جلد از جلد حقیقت کا پتہ لگائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے۔ انہوں نے صوبہ پنجاب میں پولیس کو سیکیورٹی خامیوں کو چیک کرنے اور دور کرنے، چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے لئے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے اور چین سے متعلق مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا .
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ دہشت گرد حملے کا مقصد پاک چین دوستی اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو نقصان پہنچانا ہے ۔ دہشت گرد حملے کے فوری بعد صوبہ پنجاب کے اعلیٰ پولیس اہل کاروں نے ایک سیکیورٹی اجلاس منعقد کیا اور چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.