چینی ریڈ کراس سوسائٹی کو اعلی معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، چینی صدر
بیجنگ :ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی بارہویں قومی کانگریس کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس کو ایک خط ارسال کیا جس میں ملک بھر میں ریڈ کراس کے کارکنوں، ممبران اور رضاکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔بدھ کے روز اپنے خط میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا انسانی ہمدردی کے شعبے میں پارٹی ,حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل اور رابطہ ہے۔ نئے دور اور نئے سفر میں ، چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کو اعلی معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، اصلاحات اور جدت طرازی کو مزید گہرا کرنا چاہئے ، اپنی انسانی خدمت کی صلاحیت کو بہتر بنانا چاہئے ، اور بین الاقوامی انسانی مقاصد میں فعال طور پر حصہ لینا اور حمایت کرنی چاہئے۔ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی 12 ویں قومی کانگریس بدھ کے روز بیجنگ میں منعقد ہوئی۔