News Views Events

فلپائن کے دو بحری جہاز بغیر اجازت چین کے جزیرہ ہوانگ یان کے قریب پانیوں میں گھس آئے

0

فلپائن کے دو بحری جہاز بغیر اجازت چین کے جزیرہ ہوانگ یان کے قریب پانیوں میں گھس آئے

بیجنگ: چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈ ے جون نے کہا کہ 8 اکتوبر کو فلپائن کے دو بحری جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے جزیرہ ہوانگ یان کے قریب پانیوں میں گھس آئے۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز نے پورے عمل کا سراغ لگایا اور نگرانی کی، قانون کے مطابق کنٹرول کے اقدامات کیے، اور ایک معیاری، جائز اور قانونی طریقے سے پیشہ ورانہ طور پر صورت حال کو سنبھالا .چین کو جزیرہ ہوانگ یان اور اس کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید اقتدار اعلی اور دائرہ اختیار حاصل ہے ۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی خلاف ورزیاں بند کرے۔

چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا ، اور قومی و علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا پختہ تحفظ کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.