چین، خوشحالی کےدور میں ادبی خزانے کے تحفظ اور ترتیب کا عظیم نصب العین
چین، خوشحالی کےدور میں ادبی خزانے کے تحفظ اور ترتیب کا عظیم نصب العین
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ چین کی بہترین روایتی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کی قیادت کر رہے ہیں۔ یونگ لہ ڈا ڈیئن نامی کتابوں کے مجموعے میں چین کے چھن شاہی خاندان سے پہلے کے ادوار سے لے کر مینگ شاہی خاندان کے اوائل تک ہزاروں کلاسیکی کتابوں کو شامل اور محفوظ کیا گیا ہے۔کتابوں کا یہ عظیم مجموعہ جنگوں، آگ، راہزنی، جارحیت اور جلاوطنی کا شکار رہا۔ جدید دور کے بعد سے چین کے بہت سے اسکالرز کتابوں کے اس مجموعے کے تحفظ، ترتیب اور تحقیق میں مصروف رہے ہیں۔ یکم جون 2023 کو جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چائنا نیشنل آرکائیوزآف پبلیکیشن اینڈکلچر کے معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ "خوشحالی کا دور ادبیات کا دور ہے۔ ہمارے دور میں ملک خوشحال ہے، معاشرہ پرامن اور مستحکم ہے، اور ہم قومی ثقافت کو وراثت میں لینے کی خواہش اور صلاحیت رکھتے ہیں، لہذا ہمیں یہ اہم کام اچھے طریقے سے ادا کرنا ہوگا.” نئے دور اور نئے سفر میں چینی تہذیب یقینی طور پر ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء میں مضبوط طاقت فراہم کرے گی۔