News Views Events

اسرائیلی فوج کا 440لبنانی حزب اللہ ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ

0

غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق  اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ پٹی میں ایک مسجد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور 93 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے 27 مکانات اور مراکز پر 27 حملے کیے۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے اسی دن کہا  کہ اسرائیلی افواج نے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک کمانڈ سینٹر اور کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 6 اکتوبر کے صبح سویرے لبنانی حزب اللہ  نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حزب اللہ نے لبنان اسرائیل عارضی سرحد کے اسرائیل  کے زیر کنٹرول منالہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ایک مرکز  پر راکٹ داغ کر  اسے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق لبنان کی جانب سے اسرائیل کے شمالی ساحلی میدان پر داغے گئے دو میزائلوں کو فضائی دفاعی فورسز نے مار گرایا اور اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ہاگری نے 5 اکتوبر کو  بتایا کہ جب سے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی فوجی آپریشن شروع کیا ہے، اب تک زمینی اور فضائی حملوں میں لبنانی حزب اللہ کے  تقریباً  440جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 30 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.