News Views Events

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت 8افراد شہید

0

اسرائیلی فوج نے فلسطینی غزہ کی پٹی میں اپنا فوجی آپریشن جاری رکھا اور شمالی غزہ پٹی کے علاقے غزہ سٹی میں ایک اسکول کو اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ غزہ پٹی کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اسکول میں موجود فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکریت پسندوں پر حملہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے بھی 18 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل رفح میں ہونے والی لڑائی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 18 تاریخ کو غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال اکتوبر میں فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 41،272 فلسطینی شہید اور 95ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.