سیاسی جماعت کا پُرتشدد احتجاج پولیس افسر کی جان لے گیا
شہید عبدالحمید نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا
اسلام آباد(سب نیوز)سیاسی جماعت کا پُرتشدد احتجاج پولیس افسر کی جان لے گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شرپسند عناصر پولیس کنسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے۔
عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
شہید عبدالحمید انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے۔
شہید عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔
شہید عبدالحمید نے اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے۔
شہید عبدالحمید نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔