News Views Events

زوزو اوپن گالف ٹورنامنٹ 24 اکتوبر سے جاپان میں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

0

ٹوکیو:یو ایس پی جی اے ٹور زوزو گالف ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کے آخر میں جاپان میں کھیلا جائے گا۔ 2019میں جاپان کے پہلے یو ایس پی جی اے ایونٹ میں ٹائیگر ووڈز نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سال 2021کا ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے کیلیفورنیا منتقل کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پی جی اے ٹور کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زوزو گالف ٹورنامنٹ 24 سے 27 اکتوبر تک جاپان کے شہر چیبا کے ایکارڈیا گالف ناراشینو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے ہمارا ٹورنامنٹ عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے 85 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔
ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔امریکی گالفر کولن موریکاوا ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔

japan-golf-tournmenet-2024

Leave A Reply

Your email address will not be published.