News Views Events

وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران چین میں 107 ملین اندرون ملک ٹرپس

0

بیجنگ:چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے مطابق، 2024 وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 107 ملین اندرون ملک ٹرپس ہوئے ہیں، جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہیں۔گھریلو سیاحوں کے کل سفری اخراجات 51.047 بلین یوآن رہے، جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.0 فیصد زیادہ ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز سمیت نو محکموں نے حال ہی میں اسمارٹ پورٹس کی تعمیر کے بارے میں گائیڈ لائن جاری کی، جس کے مطابق جدید سہولیات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 2035 تک بنیادی طور پر عالمی معیار کی جدید بندرگاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.